حید رآ باد : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رجب المرجب ۱۴۳۶ھ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال
کمیٹی گلبرگہ شریف، بسوا کلیان، ورنگل، ادونی، ناندیڑ، بنگلور، چنائی، سورت و پالج (گجرات)، ممبئی، دہلی، لکھنؤ، کانپور، پھلواری شریف پٹنہ اور فرنگی محل سے بھی مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات ملیں۔ لہٰذ ا تحت ا حکا م شر عیہ مر کزی رو ہیت ہلا ل کمیٹی صد ر مجلس علما ء دکن اعلان کر تی ہے کہ 20 اپریل 2015 کو 30 جمادی ا لثا نی 1436 ھ ہو گی ۔